ٹرانسپورٹ فار لندن نے’فری فری فلسطین‘ کے نعرے لگانے والے ٹیوب ڈرائیور کو معطل کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں فلسطینیوں سےاظہارِ یک جہی کے لیے ہفتے کو مظاہرہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر ڈرائیور کے خلاف ٹرانسپورٹ فار لندن نے ایکشن لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق سینٹرل لائن کے ڈرائیور کی ٹیوب کے اسپیکر سسٹم پر نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کے نعروں کے جواب میں مسافروں نے بھی جوابی نعرے لگائے تھے۔