• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ چھڑی تو لبنان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی: اسرائیلی صدر کی حزب اللّٰہ کو دھمکی

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے پیچھے موجود طاقت آگ سے کھیل رہی ہے، جنگ چھڑی تو لبنان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

غزہ سرحد پر فوجی ٹینکوں کا لشکر پہنچا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی میڈیا نے غزہ میں حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

اسرائیل نے فوجی ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بمباری گنجان آباد محلوں پر کی گئی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے چند روز میں غزہ کی پٹی میں 400 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید