• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی غزہ پر اندھا دھند بمباری، بچوں سمیت 56 فلسطینی شہید

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اندھا دھند بم باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے شمال میں الشاتی اور جنوب میں خان یونس پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، خان یونس اور رفاہ پر حملے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 182بچوں سمیت مزید 436 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

گزشتہ شب بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آلات اور مشینری نہ ہونے کے باعث کنکریٹ کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنا مشکل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران 24 گھنٹوں میں اقوامِ متحدہ کے مزید 6 کارکن مارے گئے۔

عالمی ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے عملے کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید