کراچی (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیہہ الحسن نے کراچی پریس کلب میں عہدیداروں سے ملاقات کی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ سعید سربازی نے انہیں کراچی پریس کلب کے پلاٹوں سے متعلق درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ، انہوں نے ایل ڈی اے کی جانب سے بلاک 68 میں تجاویزات کے خاتمے اور ڈیمارکیشن کا کام شروع کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ترقیاتی کام بھی جلد شروع کردئیے جائیں گے۔ شبیہہ الحسن نےکہا کہ ایل ڈی اے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔