• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر رات بھر اسرائیلی بمباری، مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

غزہ پر رات بھر اسرائیلی بمباری میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان حمزہ سایل طہٰ شہید ہو گیا جس کو اسرائیلی فوجی نے سینے میں گولی ماری۔

علاوہ ازیں مغربی کنارے میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے ریڈ کے دوران فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق نوجوان کے سینے اور سر میں گولیاں لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 800 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

زخمیوں کو اسپتالوں میں دواؤں اور ایندھن کی قلت کے باعث مزید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید