• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو ویزا دینے سے انکار

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیرگیلاد اردان— فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیرگیلاد اردان— فائل فوٹو

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو اسرائیل کا ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کے باعث اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو اسرائیل کا ویزا نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل انسانی امور کو بھی ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

گیلاد اردان نے انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

اس موقع پر اُنہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف وزری کا مرتکب قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید