اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ایران حماس کی مدد کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران غزہ میں انٹیلی جنس تبادلے کے ذریعے حماس کی مدد کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران آن لائن مہم کے ذریعے دنیا بھر میں اسرائیل مخالف جذبات بھڑکانے میں مدد کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ عراق، یمن، لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا ایرانی حکم پر کارروائی کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 7 اکتوبر کو حماس کی اسرائیل پر جوابی کارروائی سے اب تک یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے باضابطہ طور پر ایران پر حماس کی مدد کا براہِ راست الزام عائد کیا ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران حماس کی تربیت اور منصوبہ بندی دونوں میں ملوث ہے۔
اسرائیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے امریکی اتحادیوں کے ہمراہ خطے کی نگرانی کر رہا ہے۔