• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ: دوحہ میں قطری اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطر اور ترک وزرائے خارجہ نے ملاقات میں غزہ جنگ پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر قطری وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ غزہ کا محاصرہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، غزہ کے لیے امداد کی فراہمی ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے علاقائی ممالک کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، پُرامید ہیں کہ یرغمالیوں سے متعلق جلد بریک تھرو ملے گا۔ 0

ترک وزیرِ خارجہ حقان فدان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے محفوظ راہداری لازمی ہے۔

حقان فدان نے مزید کہا کہ اسرائیل سالوں سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، غزہ میں پانی و بجلی کی فراہمی بند کرنے سے بحران مزید سنگین ہو گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ افسوس ہے کہ مغرب اسرائیل کی مذمت کیے بغیر اس کی حمایت کر رہا ہے، غزہ کی صورتِ حال کو آفت میں بدلنے سے قبل ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید