ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کو غزہ میں بمباری کی ہدایت دے رہا ہے۔
تہران سے جاری ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا مجرموں کا ساتھی ہے، غزہ میں ہونے والے جرم کی کسی نہ کسی طرح امریکا ہدایت دے رہا ہے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کے ہاتھ غزہ کے محصور بچوں، خواتین، مریضوں اور دیگر کے خون سے رنگے ہیں۔