• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب

 
پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید-----اسکرین گریب
پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید-----اسکرین گریب

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کے دفتر میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر 2 نومبر تک ریکارڈ طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید