• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان پناہ گزینوں کی روانگی پر برطانوی سفارتخانے کی وضاحت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آبادکاری کے سلسلے میں پاکستان سے افغانیوں کی برطانیہ روانگی کا آج سے آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے صرف ان افغان شہریوں کو پروازیں دی جا رہی ہیں جو برطانوی آبادکاری اسکیم کاحصّہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسےافغان شہری جو اس سکیم کا حصّہ نہیں انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا انخلاء 12 چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ہو گا، 2000 پناہ گزینوں کو 12 چارٹرڈ پروازوں سے برطانیہ روانہ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا، ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔

اس سلسلے میں آج پہلی پرواز 200 افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید