• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ تک امداد کی رسائی کیلئے مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے: فلسطینی وزیرِ خارجہ

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی— فائل فوٹو
فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی— فائل فوٹو

فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ غزہ تک امداد کی رسائی کے لیے مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

ریاض المالکی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس بار اسرائیل جو جنگ لڑ رہا ہے وہ مختلف ہے کیونکہ یہ انتقام کی جنگ ہے۔

دوسری جانب اس معاملے پر روس کے صدارتی محل کریملن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع پر یو این کی متوازن قرار داد پر اتفاق کی کوششں کرنی چاہیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید