اسلام آباد سے 132 افغان پناہ گزین پہلی خصوصی پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں افغان پناہ گزین روانہ ہوئے، افغان پناہ گزینوں کی سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر مکمل کیا گیا۔
پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے 3 ہزار کے درمیان ہے، پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلاء کے لیے 12 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط تک آپریٹ ہوں گی۔