• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ممالک کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی مظالم و جنگی جرائم کی مذمت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر سمیت 9 عرب ممالک کا غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے خلاف مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ دفاع کا حق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کے جائز حقوق کو نظرانداز کرنے کی توجیح نہیں ہوسکتا۔

مشترکا مذمتی بیان میں عرب ممالک نے اسرائیل کی غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے، غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں، غزہ کے لوگوں کی جبری بےدخلی اور انہیں اجتماعی سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مشترکا مذمتی بیان یو اے ای، اردن، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت، مصر اور مراکش کے وزرائےخارجہ نے جاری کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید