• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری نہ رکی تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ میں مستقل فلسطینی مندوب ریاض منصور اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
اقوام متحدہ میں مستقل فلسطینی مندوب ریاض منصور اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ کشیدگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ 

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقے مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ 

فلسطینی مندوب نے مزید کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری نہ رکی تو کشیدگی پورے خطے میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں بدترین جرائم اور سفاکانہ قتل و غارت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اور 1700خواتین شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 ہزار سے زائد عام شہری شہید ہوئے۔ 

فلسطینی مندوب نے کہا کہ غزہ کے درجنوں خاندانوں کو انتہائی وحشیانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی کے اسپتال قبرستان میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی مندوب کے مطابق اسرائیل نے 14 لاکھ فلسطینیوں کو اپنے ہی علاقوں سے بےدخل ہونے پر مجبور کیا۔ اسرائیلی بمباری میں غزہ کی پٹی کے نصف سے زیادہ رہائشی علاقے مکمل تباہ ہوگئے۔ 

انہوں نے کہا فلسطینیوں کے پاس بسنے کے لئے کوئی گھر نہیں بچے۔ فلسطینیوں کی زندگیاں موت سے بدتر بنا دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید