• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو ماورائے قانون حیثیت دینا ناقابل قبول ہے، اردن

اردنی وزیر خارجہ اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)
اردنی وزیر خارجہ اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک تمام انسانوں کی جان مقدس ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اردنی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف بھوک کا ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دہری پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کو ماورائے قانون حیثیت دینا ناقابل قبول ہے۔ 

ایمن صفدی نے کہا غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینا سیلف ڈیفنس نہیں بلکہ جنگی جرم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید