ایران کے وزیر خارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی فوری رکنی چاہیے۔ حماس شہری یرغمالیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے پر تیار ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس شہری یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ دنیا کو 6 ہزار فلسطینیوں کی رہائی کی بھی حمایت کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل حماس جنگ کا پھیلاؤ نہیں چاہتا، غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا۔
حیسن امیر عبداللہیان نے کہا غزہ میں اسرائیلی جرائم رُکوانے کیلئے یو این جنرل اسمبلی میں قرارداد لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں سے اسرائیل کے جنگی جرائم دیکھ رہے ہیں۔ امریکا اور کچھ یورپی ممالک اسرائیلی قابض حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔