• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے اندازے غلط ہیں، محمد شتیایا

فلسطینی وزیراعظم محمد شتیایا (فائل فوٹو)۔
فلسطینی وزیراعظم محمد شتیایا (فائل فوٹو)۔

فلسطینی وزیراعظم محمد شتیایا نے کہا ہے کہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ حماس کا خاتمہ کر دے گا تو یہ ان کے غلط اندازے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا، حماس فلسطینی سیاست کا اہم حصہ ہے، فلسطینی حکومت کے حماس کے ساتھ ڈائیلاگ جاری ہیں۔ 

محمد شتیایا نے کہا کہ کوئی بھی تنہا امن نہیں لاسکتا، کوئی تنہا جنگ نہیں لڑسکتا، ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ابھی ضرورت ہے کہ عالمی رہنما اسرائیل پر زور دیں کہ وہ حملے روکے، ہمیں فلسطین کے مسئلے کا جزوی نہیں مکمل حل چاہیے۔

محمد شتیایا نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے چھاپوں کی کارروائیاں بڑھی ہیں، نتین یاہو کی اسٹریٹیجی ہے کہ غزہ کو مکمل آئسولیٹ کیا جائے اور مغربی کنارے کے ٹکڑے کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید