• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف شکست پر مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ آج ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی، یہاں 300 رنز ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ رنز نہ کر پائی، ہم نے آج ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی۔

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کوشش سب کر رہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی، ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے، آج جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے۔

مکی آرتھر نے یہ بھی کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ بقیہ 3 میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں، ہم نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ آخری 5 اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے، اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا، ہم نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا۔

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بابر اعظم یا انضمام الحق یا کسی پر بھی الزام دینا ٹھیک نہیں ہوگا، جانتا ہوں کہ پلیئرز اور اسٹاف نے پوری کوشش کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید