• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ترکیہ سے اپنا کچھ سفارتی عملہ واپس بلالیا

اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن
اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن

غزہ میں جاری اسرائیل کے حملوں پر ترکیہ کے سخت مؤقف کے بعد اسرائیل نے ترکیہ سے اپنے سفارتی عملے کے کچھ افراد کو واپس بلا لیا۔

خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے آنے والے سنگین بیانات پر اپنے کچھ سفارتی عملے کو واپس بلایا ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔

اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے، پوری دنیا کو بتائیں گے کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم تیاری کر رہے ہیں، ہم اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل 22 روز سے کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، مغربی رہنماؤں نے اسرائیل سے جنگ بندی کرنےکا نہیں کہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید