کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں اتفاقیہ فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول سینے پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوا۔مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق پستول کی گولی 18 سالہ عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔ پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا‘پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔