• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داغستان ایئر پورٹ پراسرائیل مخالف احتجاج، 60 افراد گرفتار

تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس کے خود مختار خطے داغستان میں ایئر پورٹ پر اسرائیل مخالف احتجاج پر 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں شامل 150 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین نے مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے ایئر پورٹ پر دھاوا بولا تھا۔

یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا تھا جب اسرائیل سے ایک طیارہ ایئر پورٹ پہنچا۔

ہجوم نے طیارے پر فلسطینی پرچم لہرا کر فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

ایئر پورٹ پر احتجاج میں 9 پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید