• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورثاء کی درخواست پر عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا: پولیس

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ورثاء کی درخواست پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ رات 7 بجے میاں چنوں میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات معروف عالم دین، عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔

ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی۔

عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچ کر انتقال کر گئے۔

ڈی ایس میاں چنوں محمد سلیم کا کہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، ورثاء سے رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید