• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا لبنان میں اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں حزب اللّٰہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 5 کلو میٹر دور خیام کے اوپر ڈرون گرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ نے ڈرون کو اسرائیلی علاقے میں گرتے ہوئے دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران حزب اللّٰہ کی جانب سے پہلی بار ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید