کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی نے میئر کراچی کوضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر راجہ عارف سلطان نے درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جب تک آئینی درخواست کا فیصلہ نہیں ہوتا ضمنی بلدیاتی انتخاب کو روکا جائے۔ میئر کراچی کا ضمنی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا الیکشن ایکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ مرتضٰی وہاب کاضمنی الیکشن میں حصہ لینا لوکل گونمنٹ ایکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطانق عوامی عہدے پر تعینات کوئی بھی شخص نہ الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے نہ انتخابی مہم چلا سکتا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کےمطابق میئر، چئرمین اور دیگر عہدیدار الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ مرتضٰی وہاب میئر کراچی ہونےکے باوجود تین یوسیز سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ریجنل الیکشن کمشنر، کراچی کی تینوں یوسیز کے ریٹرننگ افسران اور مرتضٰی وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔