• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا کراچی کوئٹہ شیڈول 8 دن بعد بحال، 23 پروازیں منسوخ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے شیڈول میں مزید بہتری آئی ہے، 8 دن بعد کراچی کوئٹہ شیڈول بحال کر دیا گیا۔ 

پرواز پی کے 310 صبح 10 بجے کی بجائے دن 2 بجے روانہ ہو گی۔ 

ایئر لائن ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر مقامی اور بین الاقوامی 23 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، 14 دن میں منسوخ پروازوں کی کُل تعداد701 ہو گئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 368، 369، 370، کراچی سغ سکھر کے لیے پی کے 536، 537، کراچی سے تربت کے لیے پی کے 501 اور 502 اور کراچی سے فیصل آباد کے لیے پی کے 340 اور 341 بدستور منسوخ رہیں گی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں فیصل آباد سے مسقط کے لیے پی کے 165، 166، لاہور سے مسقط کے لیے پی کے 229، لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 185، 186، 294، سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پی کے 179، 180 بھی شامل ہیں۔ 

اسلام آباد سے دبئی کے لیے پی کے 233، 212 ، کوئٹہ کے لیے 325، 326، شارجہ کے لیے 181 اور پشاور سے ابوظہبی کے لیے پی کے 217 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید