سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزیرِ دفاع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی پر بات ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی اجازت دینے اور امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔
اس حوالے سے وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیک سلیوان نے امریکی شراکت داروں کے دفاع کی حمایت کرنے کے صدر جو بائیڈن کے عزم کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ دفاع نے گزشتہ روز واشنگٹن میں جیک سلیوان سے ملاقات کی تھی۔