• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم، اردن نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بُلا لیا

اردن کے دارالحکومت امان میں چند روز قبل اسرائیلی سفاتخانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی ایک تصویر۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
اردن کے دارالحکومت امان میں چند روز قبل اسرائیلی سفاتخانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے کی ایک تصویر۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس صورتحال پر اردن نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بُلا لیا۔ 

عمان سے اردنی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے خلاف اسرائیل سے اپنے سفیر کو فوری واپس بلالیا ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل سے اس کے سفیر کو اردن واپس نہ بھیجنے کا بھی کہا ہے۔

 اردنی وزارت خارجہ کے مطابق سفیروں کی واپسی اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے سے مشروط ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید