• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کے استعمال کا تعلق ’’مادہ منویہ‘‘ کی کمزوری سے ہوسکتا ہے، تحقیق

لندن (پی اے) ایک نئی تحقیق میں اس رائے کا اظہار کیا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال کا تعلق مادۂ منویہ کے جراثیم کی سست نقل و حرکت اور مارفالوجی (شکل) کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔ بہت سے ماحولیاتی اور لائف سٹائل عناصر سے متعلق رائے دی گئی تھی کہ گزشتہ 50سال کے دوران مادۂ منویہ کے معیار میں کمی کی وضاحت کی گئی۔ تاہم موبائل فون سے الیکٹرو میگنیٹک تابکاری کے اخراج کا مشاہدہ کیا جانا باقی ہے۔ یونیورسٹی آف جنیوا (یو این آئی جی ای) کے تحقیقی ماہرین نے 18سے 22سال عمر کے 2886سوئس مردوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا تھا۔ ان افراد کو 2005سے 2018کے درمیان چھ ملٹری کنسکرپشن سینٹرز پر بھرتی کیا گیا تھا۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ جن مردوں کے گروپ نے ہفتہ میں ایک دفعہ سے زائد موبائل فون استعمال نہیں کیا ان کے مادۂ منویہ میں جراثیم 56.5ملین فی ملی لیٹر پائے گئے۔ اس کے برعکس جن مردوں نے یومیہ 20دفعہ موبائل فون استعمال کیا ان کے مادۂ منویہ میں جراثیم 44.5ملین فی ملی لیٹر تھے۔ عالمی ادارۂ صحت نے یہ حد مقرر کی ہے کہ ایک مرد کے مادۂ منویہ میں جراثیم 15ملین فی ملی لیٹر سے کم ہوں گے تو اس کے بچے کی پیدائش میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگے گا۔
یورپ سے سے مزید