• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست، فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ جو الیکشن میں حصہ لے گا وہ مہم بھی چلائے گا۔ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو میئر کراچی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ کیا میئر کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت ہے؟ وکیل جماعت اسلامی عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ میئر ضمنی الیکشن میں حصہ تو لے سکتا ہے مگر الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
اہم خبریں سے مزید