• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفح کراسنگ سے زخمی فلسطینیوں کا انخلاء دوسرے روز بھی جاری

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

رفح کراسنگ سے زخمی فلسطینیوں اور غیر ملکیوں کا انخلاء آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ انسانی بنیادوں پر کھول دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رفح کراسنگ پر غزہ سے مصر جانے کے انتظار میں لوگ جمع ہیں اور غزہ بارڈر اور کراسنگ اتھارٹی نے آج غزہ سے مصر جانے والے 596 افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے مصر جانے والوں کی فہرست میں غیر ملکیوں اور دہری شہریت کے افراد شامل ہیں۔

رفح کراسنگ سے گزشتہ روز تقریباً 500 افراد غزہ سے نکل گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید