فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے 60 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قلقلیہ اور رام اللّٰہ میں اسرائیلی چھاپوں کے دوران 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 132ہوگئی ہے۔