• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آٹا کا پرچون ریٹ 128 روپے فی کلو طے کردیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی نے فلور ملز مالکان کے ساتھ مذاکرات کے بعد شہر کراچی کے لئے آٹے کی قیمتیں طے کر دیں ،کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کا ہول سیل ریٹ 120 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 128 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے کمشنر نے تمام ریٹیل اسٹورزوالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آٹے کے نرخ نمایاں آویزاں کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ کمشنر کراچی سے مذاکرات کامیاب رہے۔آٹے کی نئی قیمتیں طے پا گئی ہیں۔ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 120روپے اور ریٹیل 128روپے فی کلو کر دی گئی جبکہ فائن آٹا اورمیدہ کی ہول سیل قیمت 130روپے اور ریٹیل 134روپے فی کلو کر دی گئی ہے، ڈھائی نمبر آٹے میں 8روپے کی کمی اور، فائن آٹے کی قیمت میں 11روپے کی کمی کی گئی ہےانھوں نے بتایا کہ شہر قائد میں درآمدی گندم آنے کے بعد آٹے کی قیمت ایک ماہ میں20 سے25 روپے کم ہو چکی ہے ،گذشتہ ہفتے شہر میں آٹے کی ایکس مل قیمت 128 روپے تھی جو کہ اب کم ہو کر 120 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ایک ماہ پہلے آٹے کی ایکس مل قیمت 145 روپے تھی۔

اہم خبریں سے مزید