• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بفرزون ضلعوسطی کے رہائشی 45سالہ کاشف قمر نگلیریا سے جانبحق ہوئے ہیں۔ کاشف قمر کو یکم نومبر کو نجی اسپتال (امام کلینک) میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا۔ کاشف قمر تین دن بخار اور سردرد میں مبتلا رہ کر گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے۔ نگلیریا سے اب تک جامشورو، کیماڑی، کورنگی، ملیر، غربی اور شرقی میں ایک ایک جبکہ جنوبی میں دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین سے رابطہ کیا اور نیگلیریا کے باعث 11 لوگوں کی اموات سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر کے تمام اضلاع سے پانی کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جائیں، شہر میں سپلائی کیے جانے والے پانی میں کلیرین کی مقدار سے متعلق بھی رپورٹ فراہم کی جائے، شہر میں نیگلیریا سے بڑھتی اموات کے لیے لازمی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید