• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: اسرائیلی فورس کا 12 سالہ فلسطینی بچی پر تشدد

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے 12 سالہ بچی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کی ویڈیو بنانے والوں کو دور رکھنے کےلیے اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اسرائیلی فورسز اہلکار 12 سالہ بچی کو گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی طیاروں نے اسپتالوں سمیت 460 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

31 روز میں فلسطینی شہداء کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک ماہ میں غزہ میں تیسری بار ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں معطل ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید