• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کا چیئرمین پی ٹی آئی پر عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام لگادیا۔

اضاخیل پارک نوشہرہ میں پارٹی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور راستے پر چل پڑے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط راستے پر چلنے سے ان کے ساتھیوں نے راہیں جدا کرلیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہماری فکر کرنا چھوڑ کر اپنی خیر منائیں، پھر ڈی آئی خان میں مولانا کی سیٹ خطرے میں نظر آ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید