• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش ہوئی نہ کرشمہ، کیویز فتحیاب، سیمی فائنل کی راہ روشن

کول کتہ (عبدالماجدبھٹی) بنگلورو میں بارش کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ صاف موسم نے پاکستان پر بجلیاں گرادیں ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی پانچ وکٹ سے ہرا کر ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کو روشن کرلیے۔ 

پاکستان کا سفر ختم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، افغانستان کا سیمی فائنل میں جانے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ 

جمعرات کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے 172رنز کاہدف پانچ وکٹ پر 166گیندیں پہلے عبور کر لیا۔

 نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پاکستان اور افغانستان سے بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق ہفتے کو پاکستان انگلینڈ کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 12اوورز میں 86رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔

 ڈیون کونوے نے 45اور راچن رویندرا نے 3چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

 کین ولیم سن 14، مارک چیپمین 7 اور ڈیرل مچل 31گیندوں پر 5چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو اسکور 23 ویں اوور میں 162تھا۔

 گلین فلپش اور ٹام لیتھم نے 24 ویں اوور کی دوسری گیند پر ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلادی ۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید