کراچی(اسٹاف رپورٹر) رواں سال کراچی میں کانگو وائرس کا پہلے کیس رپورٹ ہوگیا۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کے رہائشی 42 سالہ شخص کو کانگو کی علامات ظاہر ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،مریض کا پی سی آر ٹیسٹ میں کانگو وائرس مثبت آیا تھا،مریض کی حالت بہت بہتر تھی جس کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئیں۔ مریض کو دو روز اسپتال میں داخلے کے بعد روبصحت ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔