کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کی ملیر جیل میں قید 80بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن پہنچا کر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کردیا گیا جہاں سے وہ واپس بھارت جا سکیں گے۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فانڈیشن اٹھا رہی ہے۔