نگراں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیکس ہدف میں کمی کی صورت میں فوری طور پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے آئندہ 8 ماہ میں ٹیکس وصولی پلان پر مذاکرات کے دوران ایف بی آر نے ہر سیکٹر سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، کسٹمز اور ایکسائز کی مکمل تفصیلات فراہم کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات میں پھنسے ٹیکس وصولی کے طریقۂ کار پر اتفاق ہونے کا امکان ہے، ایف بی آر نے جنوری سے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا پلان بھی بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔