• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا رہائشی کراچی میں کانگو فیور کے باعث انتقال کر گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کا رہائشی کراچی میں کانگو کریمین ہمرجک فیورکے سبب انتقال کر گیا۔ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں جمعے کی صبح بلوچستان سے کراچی کے سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشنیس ڈیزیز اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی نیپا پر قائم سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں داخل کانگو وائرس سے متاثرہ 35 سالہ شخص انتقال کرگیاجسے آج ہی کو تشویشناک حالت میں بلوچستان سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں نے بتایا گیا کہ مریض کی حالت بہتر نہیں تھی ،محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں کوئٹہ سے مجموعی طور پر 16 مریضوں کو منتقل کیا گیا تھا،جن میں سے دو مریض انتقال کرچکے ہیں،دو کو ڈسچارج کردیا گیا ،جبکہ کانگو کے 12 مریض اس وقت نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ دوسری جانب کراچی کے خیراتی اسپتال میں بھی 6 نومبر کو کانگو وائرس سے متاثرہ شخص لایا گیا تھا،جس کا تعلق ضلع شرقی سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید