• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایندھن کی کھپت میں 4.5 گنا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ایندھن کی کھپت مالی سال 2023کے دوران 4.5گنا اضافہ سے 60ملین ٹن رہے گی۔حکومت فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرکے کیپسٹی چارجز کی مد میں پاور پلانٹس کو کی جانے والی اربوں روپے کی ادائیگیوں کی بچت کے ساتھ مقامی کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرسکتی ہے۔ سارک انرجی آؤٹ لک 2030کے مطابق سی پیک کی وجہ سے تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں فروغ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پاکستان میں ایندھن کی کھپت مالی سال 2023کے دوران 4.5گنا اضافہ سے 60ملین ٹن رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے نئے پاور پلانٹس لگانا ہوں گے اس مقصد کے لیے تھر کا مقامی کوئلہ بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن کا متبادل بن سکتا ہے۔نیپرا نے بھی اپنی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022میں نیشنل پاور سیکٹر کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے انرجی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید