• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملے جنگی جرم، سری لنکن ارکان پارلیمنٹ، جنگ بندی کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں سری لنکا کی پارلیمنٹ کے 225ارکان میں سے 159نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خط کے دستخط کنندگان میں سری لنکا کی تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب اراکین شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے عالمی قانون اور جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم کے مترادف ہے جس کی انصاف پر یقین رکھنے والے تمام افراد کو مذمت کرنی چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید