• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن کیخلاف غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں ملوث ہونے کا مقدمہ دائر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن اور ان کی کابینہ کے دو ارکان کے خلاف غزہ میں "اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے" پر مقدمہ دائر کر دیا ہے، انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے سنگین جرائم میں اسرائیل کو مدد فراہم کی ۔ شہری آزادیوں کے گروپ کی ویب سائٹ پر ایک بیان کے مطابق نیویارک میں قائم مرکز برائے آئینی حقوق (سی سی آر) نے فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں اور غزہ اور امریکا کے فلسطینیوں کی جانب سے تینوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید