• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الدین بورڈ کا میٹرک انٹر میں مضامین پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے میٹرک اور انٹر کی سطح پر مضامین کی پابندی کو ختم کرنے کے فیصلے کو فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس بات کا اظہار ضیاء الدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے منگل کو پریس بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ضیاء الدین پہلا امتحانی بورڈ ہوگا جو اس فیصلے کا نفاذ کرے گا۔ اس موقع پر پریس بریفنگ کے موقع پر ضیاء الدین ایگزامینیشن بورڈ کی سربراہ ندا حسین اور ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے آئی بی سی سی (انٹر بورڈ چیئرمین کمیشن) کے تین مختلف فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی بی سی سی نے ہماری جانب سے دی گئی تین تجاویز کو منظور کرلیا ہے۔ان تجاویز سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب میٹرک اور انٹر کی سطح پر طلبا بیک وقت مختلف مضامین کے امتحانات دے سکیں گے۔ تجارت پڑھنے والا طالبعلم کمپیوٹر اور حیاتیات پڑھنے والا ریاضی بھی پڑھ سکے گا۔ مزید برآں نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اب 2024 سے نویں اور گیارہویں کی سطح پر نمبروں کے بجائے گریڈز دیے جائیں گے اور فیل ختم کرتے ہوئے un satisfactory (غیر تسلی بخش )گریڈ دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید