• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ میں وحشیانہ قتل عام روکے، ہسپانوی وزیراعظم

ہسپانوی وزیر اعظم پارلیمنٹ میں خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا)۔
ہسپانوی وزیر اعظم پارلیمنٹ میں خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا)۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کا اندھا دھند اور وحشیانہ قتل عام روکے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسپین 7 اکتوبر کے حملوں پر اسرائیلی ردعمل کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسپین معصوم فلسطینیوں کے قتل کی مخالفت کرتا ہے۔ 

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسپین اور یورپ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید