اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر آج ووٹنگ ہوگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ووٹنگ غزہ میں انسانی بنیاد پر وقفے اور امداد بڑھانے کی قرارداد پر ہوگی۔
غزہ پر قرارداد یورپی ملک مالٹا کی طرف سے پیش کی جارہی ہے۔ قرارداد میں غزہ میں فوری اور اضافی انسانی بنیاد پر وقفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں امدادی کارکنوں کے ذریعے بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
خبر ایجسنی کے مطابق سلامتی کونسل میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر 4 قراردادیں ناکام ہوچکی ہیں۔