• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اپنی قوت کے بل بوتے پر انتخابات لڑینگے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے پیپلز لایئرز فورم کے ممبر سازی کیمپ کا دور ہ کیا۔سعید غنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ اور خاص طور پر کراچی میں مقبول جماعت ہے۔وکلا برادری بھی اس طرح پی پی کا حصہ بن رہی ہے۔کراچی میں اکیلے اپنی طاقت کے بل بوتے پر انتخاب لڑیں گے۔میاں صاحب کی بیماری بڑی طویل تھی ،مناسب بات ہے کے ملک میں رہ کر سیاست کی جائے۔اس ملک کے آئین کے تحت عوام کو حق حاصل ہے کہ کسی جماعت کو اکثریت دے۔کسی نے اُنہیں پہلے سے وزیر اعظم بنا دیا ہے تو بتائیں وہ کون سی طاقت ہے۔تمام سیاسی جماعتیں مل کے یہ طے کریں کہ کسی کے سائے تلے انتخاب نہیں لڑیں گے۔ 2008 سے پہلے شہر کی صورتحال گھمبیر تھی۔ خیال ہے شہر میں حالات آج نسبتا بہتر تھے۔ایم کیو ایم کے سامنے کوئی بات نہیں کرتا تھا۔پی پی کے ٹکٹ پر کراچی کے تمام حلقوں سے مضبوط امیدار اتریں گے۔ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے۔ایم کیو ایم بالکل فارغ ہوچکی ہے،وہ سہارے تلاش کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید