کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی نیب عدالتیں عملاً غیر فعال ہو گئیں،کراچی میں دس نیب عدالتیں قائم کی گئیں تھیں،چار احتساب عدالتیں پہلے ہی مختلف کورٹس میں تبدیل کی جاچکی ہیں ،ذرائع کے مطابق چھ عدالتوں میں چار عدالتیں پہلے ہی خالی ہیں ، دو احتساب عدالت جن میں ججز تعینات ہیں انہیں بھی دیگر عدالتوں کا چارج دے دیا گیا ، احتساب عدالتوں میں دو سو سے زائد ریفرنس زیر التواء ہیں ، احتساب عدالت نمبر دو کی جج عالیہ لطیف انٹر کی مدت ملازمت کا آج آخری دن ہے ۔