• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برونائی، انڈونیشیا اور ملائیشیا کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بر ونائی، انڈونیشیا اور ملائیشیا نے غزہ پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لئے اور فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ، ایپک کا اجلاس سن فرانسسکو میں اختتام پذیر ہوا ۔

ہفتے کی صبح ملائیشین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ گیا کہ دنیا بھر میں جاری تنازعات کے عالمی معیشت پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے ، ہم فوری، پائیدار اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید